ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل چن پٹن مندر کا سالانہ رتھ اتسوا ملتوی : مئی کے مہینے میں حالات کو دیکھ کر منانے کا فیصلہ

بھٹکل چن پٹن مندر کا سالانہ رتھ اتسوا ملتوی : مئی کے مہینے میں حالات کو دیکھ کر منانے کا فیصلہ

Fri, 20 Mar 2020 21:10:59    S.O. News Service

بھٹکل:20؍مارچ(ایس اؤ نیوز)کروناوائرس کے کالے بادل بھٹکل کے چن پٹن ہنومنت مندر کے سالانہ رتھ اتسو ا پر چھاجانے کی وجہ سے رتھ اتسوا مجبوری میں مئی کے مہینے تک ملتوی کیاگیا ہے۔

جمعہ کی شام چن پٹن ہنومنت مندر ہال میں منعقدہ عوامی میٹنگ میں اس تعلق سے فیصلہ لیاگیا۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت، ڈی وائی ایس پی گوتم کی موجودگی میں منعقد ہوئی میٹنگ میں رتھ اتسوا کو لے کر مختلف لوگوں نے الگ الگ رائے مشورے دئیے۔ کرشنا نائک آسارکیری ، شری کانت نائک، دیپک رنگی کٹے وغیرہ نے میٹنگ میں اعتراض کیا کہ دیگر مذہب والوں کے مذہبی پروگرامات میں ہزاروں لوگ جمع ہورہے ہیں، رتھ اتسوا سال میں ایک مرتبہ ہوتاہے اور وہ بھی صرف دو تین گھنٹوں کے لئے لوگ جمع ہوتے ہیں، اس لئے طئے شدہ تواریخ پر ہی رتھ اتسوا منانے پر زور دیا۔

اے سی بھرت اور ڈی وائی ایس پی گوتم نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ کروناوائرس کی بیماری ایک وبائی مرض ہے، یہ کسی دھرم ،ذات کی حد تک محدود نہیں ہے، سبھی عوام کا فرض بنتاہے کہ وہ وبائی مرض کی روک تھام میں تعاون کریں۔ سرکاری حکم ہے سبھی کو عمل کرنا ضروری ہونے کی بات کہی۔ مندر کے پجاری رمانند بھٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ راجا کا حکم ماننا ہمارا فرض ہے ، پریشانیاں ختم ہونے کے بعد اتسوامنانے کا شاستروں میں موقع فراہم کئے جانے کی بات کہی۔ اس کے بعدرتھ اتسوا کو لے کر ہرجہت سے گفتگو کرنے کے بعد مندر انتظامیہ کے صدر شری دھر موگیر نے اعلان کیا کہ رتھ اتسوا مئی کے مہینے تک ملتوی کیاجاتاہے، وائرس کولے کر جاری پابندیوں میں ڈھیل ہونے کے بعد دوبارہ پجاری سے گفتگو کرکے تاریخ طئے کرنے کی جانکاری دی ۔ تحصیلدار وی پی کوٹرولی، ناگیش پائی ، ایس آئی ہنومنت کوڈگونٹی موجود تھے۔ شری دھر نائک آسارکیری ، شانتا رام بھٹکل ، بابنا وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔

تیسری مرتبہ رتھ اتسوا ملتوی : چن پٹن مندر کے رتھ اتسوا کی تاریخ 7صدیوں پر محیط ہے۔ انگریزوں کے زمانے میں پہلی مرتبہ رتھ اتسوا منانے میں رکاوٹ پیش آئی تھی ۔ اس وقت یہاں کے مسلم چرکین خاندان والوں نے حفاظتی معاہدہ لکھ کر دینے کے بعد انگریزوں کو رتھ اتسوا کو منظوری دی تھی ۔ 1942میں رتھ اتسوا کے دوران میں حادثے کی وجہ سےروک دیاگیا تھا۔ اب 2020میں وبائی مرض کروناوائرس کے چلتے ملتوی کیاگیاہے۔ مندر کے پجاری نے بتایا کہ جب معاشرے میں مشکلات اور پریشانیاں بڑھ رہی ہیں تو اتسوا کرنا ہی ہے لازمی قرار نہیں دیا گیا ہے۔ مشکلات اور پریشانیاں ختم ہونے کے بعد اتسوا منانے کے لئے شاستروں میں سہولت فراہم کی گئی ہے۔

مرڈیشور مندر میں بھی بھگتوں پر پابندی : مرڈیشور مندر میں 21سے 31مارچ تک بھگتوں کے داخلے پر پابندی عائد کئے جانے کا مندرانتظامیہ کے ٹرسٹی شری پاد کامت نے اعلان کیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ مدت میں ہر دن صبح ، دوپہر اور رات میں پجاری مندر پہنچ کر پوجا کریں گے ، لیکن بھگتوں کو موقع نہیں رہنے کی بات کہی۔


Share: